ستمبر 14, 2026

جہلم: حکومتِ پنجاب کی طرف سے جاری شدہ ایس او پیز کے مطابق پرامن ماحول میں امتحانات کا انعقاد ہماری ذمہ داری ہے: محمد عدنان خان

جہلم(ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) ڈسٹرکٹ نیوز رپورٹر جہلم ظہیر عباس نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی محمد عدنان خان سے خصوصی ملاقات کی اور امتحانات کے پرامن ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد پر ان کو مبارک باد پیش کی۔بہت زیادہ مصروفیت کے باوجود وقت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ترجمان اینڈ پروٹوکول افیسر ارسلان علی چیمہ اور محبوب الہی پرسنل سیکرٹری کے علاوہ وسیم نواز پرسنل اسسٹنٹ اور پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج جہلم ڈاکٹر شاہد سعید قریشی بھی موجود تھے۔دوران گفتگو چیئرمین امتحانی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان کا کہنا تھا کہ حکومتِ پنجاب کی طرف سے جاری شدہ ایس۔ او۔ پیز کے تحت پرامن ماحول میں امتحانات کا انعقاد ہماری ذمہ داری ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر حکومت پنجاب کی طرف سے جاری شدہ زیرو ٹارلرنس پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی یا نااہلی برداشت نہیں کی جا رہی اور تمام امتحانی مراکز کی موثر اور جامعہ نگرانی کی جا رہی ہے۔بورڈ انتظامیہ کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ امتحانات پرامن شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عدم شفافیت اور نقل سے تعلیمی نظام بری طرح متاثر ہوتا ہے۔یہ امر باعث مسرت ہے کہ جہلم میں امتحانی ہالز میں پرچے انتہائی منظم اور شفاف طریقے سے منعقد کیے گئے۔ضلعی انتظامیہ کی بھرپور معاونت سے بورڈ انتظامیہ شفاف امتحانات کے انعقاد میں کامیاب رہی۔چیئرمین تعلیمی بورڈ اس پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔