ستمبر 15, 2026

پاکستانی کمیونٹی اور صحافت کیلئے شاندار خدمات ، ممتاز اوورسیز راہنما،سینئر صحافی راجہ فاروق حیدر کو مانچسٹر UK میں منعقدہ خصوصی پروگرام میں ”ایوارڈ آف ایکسیلینسی“ سے نوازا گیا

ہالینڈ (بیوروچیف)ممتاز اوورسیز راہنما،نمائندہ جنگ،جیوٹی وی،جنرل سیکرٹری کشمیر پیس کونسل راجہ فاروق حیدر نے ایک اور ایوارڈ حاصل کر لیا۔ان کی صحافتی اور کمیونٹہ کے لئے شاندار خدمات پر انہیں ”ایوارڈ آف ایکسیلینسی“ سے نوازا گیا۔تفصیلات کے مطابق یوم آزادی پاکستان کی نسبت سے بولٹن میں ڈی ایم ٹی وی مانچسٹر اورایزی۔ای منی کے زیر اہتمام 14ستمبر بروز ہفتہ کوایک خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں ممتاز صحافی،نمائندہ جنگ،جیو ٹی وی،جنرل سیکرٹری کشمیر پیس کونسل راجہ فاروق حیدر کو ان کی شاندار صحافتی اور پاکستانی کمیونٹی کیلئے شاندار خدمات پر”ایوارڈ آف ایکسیلینسی“ سے نوازا گیا۔

انہیں یہ ایوارڈ قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر طارق وزیر،چیئرمین ڈی ایم ٹی وی مانچسٹرو ایزی ای منی ڈاکٹر لیاقت علی ملک نے دیا۔ایوارڈ حاصل کرنے کیلئے دعوت دینے کے دوران اسٹیج سے راجہ فاروق حیدر کی شاندار خدمات کو بے حد سراہا گیا۔ایوارد وصول کرنے کے بعد راجہ فاروق حیدر نے اپنی نامزدگی پر ڈاکٹر لیاقت علی ملک کا شکریہ ادا کیااور اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ پاکستان سورۃ رحمن کی تفسیر ہے ہم سب نے مل کر پاکستان کو مضبوط کرنا ہے،اوورسیز پاکستانیوں کافرض ہے کہ ہمیں مل کر اپنے وطن کی مضبوطی کے کوششیں مزید تیز کرنا ہونگی تاکہ ہمارے وطن کی معاشی حالت میں بہتری آئے۔پروگرام میں یورپ بھر سے اوورسیز پاکستانیوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔