کوٹری(پرویز شیخ) علی بابا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری کے طلباء اور کھلاڑیوں کے لیے کیریئر کاؤنسلنگ اور آگاہی سیشن انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) کراچی کی زیر نگرانی کالج ہذا میں منعقد ہوا تاکہ انہیں اس کے مختلف انڈرگریجویٹ (بیچلر) ڈگری پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔ IoBM مارکیٹنگ اور کمیونیکیشن ٹیم کے مقررین، سینئر اسسٹنٹ منیجر و فوکل پرسن محمد عمر افتخار، مارکیٹنگ ایگزیکٹو میڈم انعمتا سلام اور مارکیٹنگ کوآرڈینیٹر میڈم مناہل سہیل نے شرکاء کو "اپنی دلچسپی اور شوق کی بنیاد پر کیریئر کا انتخاب کیسے کریں” کے موضوع پر بریف کیا۔ اس سے پہلے فوکل پرسن محمد عمر افتخار نے بتایا کہ IoBM ایک بزنس مینجمنٹ ہے، جو کراچی میں ایچ ای سی سے تسلیم شدہ یونیورسٹی ہے اور یہ 1995 میں قائم ہوئی تھی۔ یہ بیچلرز سے پی ایچ ڈی تک ڈگری پروگرام پیش کرتی ہے۔ اس موقع پر مختلف طلباء نے ان کورسز میں اپنی ذاتی دلچسپی ظاہر کی۔ قبل ازیں پروگرام کوآرڈینیٹر اور دیگر مقررین نے میزبان کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فضل کریم صدیقی، چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن پرویز احمد شیخ اور دیگر فیکلٹی ممبران کے ہمراہ معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور انہیں سندھی اجرک اور اسپورٹس سووینیر کا تحفہ پیش کیا۔ انکا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد سے طلباء کو خود کو فعال کرنے اور اپنے مستقبل کے پروگرام بنانے میں مدد ملے گی۔





