ستمبر 16, 2026

عشق مصطفی ؐمومن کی میراث ہے،عشق مصطفے ؐ کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوتا،جمیل احمد میر

جہلم (ملک احتشام نصیر) معروف سیاسی سماجی شخصیت حاجی جمیل احمد میر نے کہا کہ میلادالنبی ؐکا مہینہ بڑی عظمتوں،برکتوں اور رفعتوں والا مہینہ ہے جس میں رب کائنات نے اپنی سب سے پیاری کائنات کی سب سے عظیم ارفع واعلیٰ نعمت ہمیں ولادت مصطفے ؐ کی صورت میں عطا فرمائی،عشق مصطفی ؐمومن کی میراث ہے،عشق مصطفے ؐ کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوتانبی پاک کی سیرت طیبہ پر عمل پیراء ہوکر ہی ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں مسلمان دنیا وآخرت میں کامیابی کے لیے تعلیمات نبوی پر عمل کریں ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین پراپرٹی ڈیلرزایسوسی ایشن جہلم حاجی جمیل احمد میر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 12ربیع الاول کو دنیا سے جہالت گمراہی،ظلم وجبر کے گھٹا ٹوپ اندھیروں کا خاتمہ ہوا ظلمت شب سے ایک ایسی صبح درخشاں طلوع ہوئی جوقیامت تک باقی رہے گی آپؐ کی ذات اللہ کی نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے اسی نعمت کا شکر ادا کرنا ہم پر فرض ہے،ماہ مقدس میں اتحاد بین المسلمین محبت و رواداری برداشت وبھائی چارے کو فروغ دیا جائے، حضورؐکا اسوہ حسنہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے،آقائے دوجہاں ؐ کی زندگی ہمارے لیے عملی نمونہ ہے اطاعت رسولﷺہی کامیابی کا راستہ ہے جب قوموں میں بدعملی،بدخلقی،غفلت،بے راہ راوی اجتماعی طور پر بڑھتی ہے تو تباہی وبربادی اس کا مقدر بن جاتی ہے آج مسلمانوں کی اخلاقی زندگی بدتر ہوتی جارہی ہے