ستمبر 16, 2026

شہریوں کو مناسب سفری سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے: ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم(چوہدری سالک پسوال)عوامی گاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنانے کیلئے روڈ ٹریفک اتھارٹی کو جدید اقدامات عمل میں لانے ہوں گے شہریوں کو مناسب سفری سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اس سلسلہ میں سب سے اہم کام گاڑی کی فنٹس کو یقینی بنانا ہے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے روڈ ٹریفک اتھارٹی کے سمینار سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، سیمنار میں بتایا گیا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے اب عوامی گاڑیوں کی فٹنس کیلئے ایک سال کا وقت مقرر کیا گیا جو پہلے تین اور پانچ سال تھا اب گاڑیوں کو ہر سال فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہو گا جس کیلئے پنجاب حکومت کے مقررہ معیار پر پوری اترنے والی نجی ورکشاپش کو بھی لائسنس دئیے جائیں گے اس اقدام کا مقصد مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے، ڈی ایس پی ٹریفک، نجی ورکشاپ مالکان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔