جہلم (چوہدری سالک پسوال) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایات کی روشنی میں منشیات فروش ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،منشیات فروش ملزم گرفتار،بھاری مقدار میں چرس برآمد ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم اللہ دتہ کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 10کلو 240 گرام چرس برآمد کر لی گئی،ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج،منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری رہے گا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم کی اہم کاروائی،شراب سپلائر ملزم گرفتار،شراب برآمد تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم طارق کو گرفتار کر لیا،ملزم سے20لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،ملزم کے خلاف تھانہ پنڈ دادنخان میں مقدمہ درج کرلیا گیا





