جہلم (چوہدری سالک پسوال) معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ حسن اختر آف پنڈوری نے کہا ہے کہ اسلامی تاریخ شہادت کی بے مثال قربانیوں سے بھری پڑی ہے یہ جذبہ حب الوطنی اسلام کے جذبہ جہاد کا کرشمہ ہے افواج پاکستان کے عظیم سپوت وطن کی نگہبانی میں جانیں قربان کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہر جوان ہمارے ماتھے کا جھومر ہے پوری قوم ملکی دفاع کے لیے اس وقت پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ حسن اختر آف پنڈوری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے بہادر سپوت ملک وقوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں دشمن ان کے جذبوں کو شکست نہیں دے سکتے،،جذبہ جہاد مسلمانوں کا ایمان ہے جو ہمارے بہادر شہداء کے والدین کی تربیت اور عظمتوں کا نشان ہے افواج پاکستان کی قربانیوں پر پوری قوم کو ناز ہے پاک فوج کی سپہ گری کا لوہا دنیا مانتی ہے جس نے اپنے سے پانچ گنابڑے دشمن کو شکست فاش دی،یہود ونصاری کو پاکستان ایٹمی طاقت اور جہاد کا فلسفہ کانٹے کی طرح کھٹکتا ہے راجہ حسن اختر نے مذید کہا کہ ملکی دفاع پر جانیں قربان کرنے والے ہمارے پیاروں نے شہادت نوش کی ملکی دفاع کوناقابل تسخیر بنایا جس کی بدولت آج بھی ہم محفوظ ہیں





