نومبر 4, 2026

سرائے عالمگیر اور جلالپور جٹاں پولیس کاناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کیخلاف گرینڈ آپریشن ، 4 پسٹل 30 بور اور ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد

سرائے عالمگیر+کھاریاں( ڈاکٹر تصور حسین مرزا+قاری نصیر احمد کلیار) سرائے عالمگیر اور جلالپور جٹاں پولیس کاناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری،4پسٹل 30بور اور ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر ڈی پی او گجرات مستنصرعطاء باجوہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

جس میں تھانہ صدر جلالپورجٹاں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد الطاف سکنہ محمود آباد سے 1060گرام ہیروئن برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ دولت نگر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ بردار قیصر محمود سکنہ بوکن موڑ کوگرفتارکرکے پسٹل 30بور برآمد کیا۔۔تھانہ ٹانڈہ پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم عابد حسین سکنہ پنڈی لاٹی کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ سٹی سرائے عالمگیر پولیس نے ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان 1۔ثاقب گلزار سکنہ کھنڈا چوک سے پسٹل 30بور 2۔ وریام یوسف سکنہ تھلہ کلاں سے پسٹل 30بور برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔