نومبر 3, 2026

تھانہ A اور B ڈویژن کی کاروائی ، اشتہاری مجرم سمیت 3 گرفتار

کھاریاں ( قاری نصیر احمد کلیار) گجرات پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری،مجرم اشتہاری سمیت 2ملزمان گرفتار،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر ڈی پی او گجرات مستنصرعطاء باجوہ کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن SI عظمت سعید نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری شرافت علی کو گرفتار کر لیا

جبکہ دوسری کاروائی میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم بلال اکبر کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن SI یاسیر احمد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ نا جائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزم سید مصدق جیلانی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے 9MMپسٹل برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔