نومبر 4, 2026

جماعت اسلامی کھاریاں کے زیراہتمام اجتماع ارکان ، ضلعی امیر چوہدری انصر محمود ایڈووکیٹ مہمان خصوصی تھے

جماعت اسلامی کھاریاں کے زیراہتمام اجتماع ارکان منعقد ہوا۔چوہدری انصر محمود ایڈووکیٹ امیر جماعت اسلامی ضلع مہمان خصوصی تھے۔سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ نائب امیر، ڈاکٹر خالد محمود ثاقب سیکرٹری جنرل، چوہدری حمزہ سرور اور اسامہ مختار ڈپٹی سیکرٹریز جماعت اسلامی ضلع گجرات نے خصوصی شرکت فرمائی
اجتماع ارکان کی صدارت چوہدری عمران انور امیر جماعت اسلامی کھاریاں کی۔

اجتماع ارکان میں محمد عارف خان سیکرٹری جنرل، عبدالمجید بٹ، شاہزیب احمد ڈار نائب امراء، سہیل ارشاد جنجوعہ، چوہدری محمد اختر ڈپٹی سیکرٹریز، چوہدری امجد شہباز ایڈووکیٹ، سید فیاض شبیر بخاری، ڈاکٹر سید خرم عباس شاہ ناظمین سرکلز، وقار احمد ڈار، ملک اعجاز احمد، ذکاء اللہ صدیق، عبداللہ شہباز چوہدری ناظمین شعبہ جات، مطیع اللہ چوہدری، سید عثمان فیاض، تنویرالحسن صدور ذیلی تنظیمات اور اراکین و امیدواران نے شرکت کی۔اجتماع میں حق دو عوام کو بدلو اس نظام کو ، ممبر سازی مہم اور دورہ مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمٰن کے حوالہ سے مشاورت کی گئی ۔ اجتماع سے چوہدری انصر محمود ایڈووکیٹ،

سید ضیاءاللہ شاہ ایڈووکیٹ، ڈاکٹر خالد محمود ثاقب، چوہدری عمران انور، محمد عارف خان، میاں احسان اللہ نے خطاب کیا۔کھاریاں شہر میں ممبر سازی مہم کا آغاز کیا جا چکا ہے اور جماعت اسلامی کے حامیان کے ساتھ ساتھ عام عوام ممبر شپ حاصل کر چکی ہے اور نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد ممبر شپ حاصل کرنے میں دلچسپی کا اظہار کر رہی ہے۔جلد ہی جماعت اسلامی کے کارکنان گلی، محلہ، گھرگھر اور دفاتر و تجارتی، پبلک مقامات پر پہنچ کر ممبر سازی کی دعوت عام دیں گے

اور موقع پر ممبر شپ فارم مکمل کروائیں گے۔اس موقع پر باہمی مشاورت سے چوہدری انصر محمود ایڈووکیٹ امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات نے محمد عارف خان سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی کھاریاں کو حق دو عوام کو/ ممبر سازی مہم کا فوکل پرسن نامزد کیا۔اجتماع کے اختتام پر امیر شہر نے شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا