نومبر 5, 2026

جہلم؛ مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے قصاب کے خلاف کاروائی ، 70 کلو سے زائد گوشت تلف

جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) جہلم۔ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ لائیوسٹاک نے کاروائی کرتے ہوئے مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے قصاب کے خلاف کاروائی کا اغاز کردیا۔70کلو سے زائد مضرصحت گوشت برآمد کر کے دریائے جہلم میں تلف کردیا گیا مزکورہ قصاب کی دوکان کو سیل کر کے قانونی کاروائی شروع کردی گئ۔گزشتہ روز محکمہ لآئیو سٹاک کے عملے نے مزکورہ قصاب کی دوکان میں چھاپہ مارا تو ڈاکٹر کی مہر کے بغیر گوشت کی فروخت جاری تھی محکمہ لائیو سٹاک کے عملے نے مضرصحت گوشت کو دوکان پر ہی چھوڑ دیا اور فارملٹی کے لئے چھوٹا سا جرمانہ کیا گیا میڈیا کی نشاندھی پر ڈی سی جہلم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مضرصحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کیے*