نومبر 4, 2026

چیئر مین جہلم پریس کلب طارق مجید کھوکھر کے ایصال ثواب کیلئے تعزیتی اجلاس کا انعقاد

جہلم(چوہدری دانیال عابد) جہلم پریس کلب کے چیئر مین طارق مجید کھوکھر کی روح کو ایصال ثواب کیلئے تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر جہلم پریس کلب مہر محمد الیاس منعقد ہوا۔ فاتحہ خوانی کی گئی اجلاس میں جہلم پریس کلب کے عہددران اور ممبران نے بھر پور شرکت کی تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کے چیئر مین طارق مجید کھوکھر کی اچانک وفات پر جہلم پریس کلب میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا صدرمہر محمد الیاس، جنرل سیکرٹری الیاس صادق وٹو نے تعزیتی اجلاس کی صدارت کی اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا جبکہ نعت رسول مقبول کی سعادت زبیر احمد ربانی معروف نعت خواں سلمان قادری نے حاصل کی اس موقع پر صحافیوں جن میں الیکٹرانک میڈیا کے چیئرمین عامر کیانی سرپرست اعلی محمد امجد بٹ نے سینئر صحافی طارق مجید کھوکھر(مرحوم) کی صحافتی زندگی پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ مرحوم طارق مجید کھوکھر انتہائی ملنسار،مخلص، شفیق انسان تھے مثبت صحافت کر کے انہوں نے صحافتی طبقے میں اپنا الگ مقام بنایا آج جہلم میں صحافت کا ایک بڑا باب بند ہوگیا جب بھی وہ کسی چھوٹے یا بڑے صحافی سے ملتے تو انتہائی شفقت سے پیش آتے اس موقع پر صدر جہلم پریس کلب مہر محمد الیاس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور اس کو مقدس سمجھ کر ہی کرنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ طارق مجید کھوکھر صحافت میں ایک درخشندہ ستارہ تھے طارق مجید کھوکھر کی زیر سرپرستی میں سینکڑوں صحافیوں نے بہت کچھ سیکھا ضلع جہلم کے صحافی ایک عظیم انسان سے محروم ہو گئے ہیں طارق مجید کھوکھر (مرحوم) کا خلا مدتوں پر نہیں ہوسکے گا اجلاس میں جہلم پریس کلب کے مرحوم صحافی وسیم تبریز،محمد امجد بٹ کے بھتیجے،انیس الرحمان بٹ کے چچا (مرحوم) کی مغفرت کے لیے بھی خصوصی دعا کروائی گئی اجلاس میں جہلم پریس کلب کے عہدیداران و ممبران،الیکٹرانک میڈیا کے عہدیداران و ممبران،پرنٹ میڈیا کے عہدیداران و ممبران،ڈیجیٹل میڈیا کے عہدیداران و ممبران نے بھرپور شرکت کی۔