ستمبر 14, 2026

منڈی بہاؤالدین؛ اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد

منڈی بہاولدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد کا مشاورتی ورکشاپ سے کہنا تھا کہ اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پروجیکٹ ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے اراضی ریکارڈ کا مربوط نظام تشکیل دیا جارہا ہے، اس نظام کے ذریعے اراضی کے معاملات میں سہولت اور آسان رسائی ممکن ہوگی، حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب بھر میں اراضی ریکارڈ کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے،اس نظام کے تحت حقوق اراضی کا یقینی تحفظ اور شفافیت کی مکمل ضمانت فراہم کی جائے گی، جنس، مذہب اور طبقہ سے قطع نظر ہر شہری کے ملکیتی اور وراثتی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے گا، وراثت تقسیم کا عمل مکمل کرنے کے بعد آپ کے اراضی ریکارڈ کو ڈیجیٹل نقشہ کے ساتھ منسلک کر کے محفوظ بنایا جا رہا ہے، نظر انداز ہونے والے طبقات (خصوصا خواتین کے وراثتی/ ملکیتی حقوق کو مد نظر رکھا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ حقداران زمین پروجیکٹ کو ورلڈ بینک کے تعاون سے حکومت پنجاب 150 ملین ڈالر کی لاگت سے مکمل کرے گی،منصوبے کا آغاز جون 2022 سے کیا گیا جو کہ جون 2027 میں مکمل ہو گا۔اس منصوبے کے تحت پنجاب کی تمام اراضی کا 1947 سے اب تک رجسٹری (اراضی کا ریکارڈ) کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کیا جائے گا جسے آن لائن چیک کیا جاسکے گا۔ 1000 ہزار روپے فیس کی ادائیگی کے بعد حق داران زمین متعلقہ ریکارڈ کی آن لائن رجسٹریشن کو مختلف مقاصد کے لیے بعد ازاں ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکے گا جبکہ مشترکہ کھاتوں کی تقسیم پر عائد فیس بھی ختم کردی گئی ہے۔