کھاریاں()سنی علماء کونسل کھاریاں کا اجلاس بسلسلہ جشن عید عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلوس کی تیاریوں کے سلسلے میں مرکز تاجدار ختم نبوت گلیانہ روڈ کھاریاں میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کھاریاں شہر اور گرد و نواح کے علماء، ائمہ کرام، خطباء نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت قائد العلماء سنی علماء کونسل کے صدر حضرت علامہ مولانا قاری اختر حسین جلالی نے فرمائی۔اجلاس میں درج ذیل تجاویز و آراء پر اتفاق کیا گیا

جلوس کی قیادت سنی علماء کونسل کرے گی۔جلوس مرکزی عید گاہ کھاریاں سے شروع ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا عید گاہ کھاریاں میں اختتام پزیر ہوگا۔تمام علماء کرام عوام اہل سنت کو جلوس میں شامل ہونےکی بھر پور دعوت پیش کریں گے۔تمام علماء وقت کی پابندی کریں گے۔ربیع الاول کی تمام محافل میں عقیدہ ختم نبوت پر بیانات کیے جائیں گے۔ہر معینہ سٹیج پر تمام علماءجشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر بیانات فرمائیں گے۔اجلاس میں حضرت علامہ مولانا قاری اختر حسین جلالی صدر سنی علماء کونسل ،مولانا حافظ محمد اصغر توحیدی ناظم اعلی مرکز تاجدار ختم نبوت کھاریاں

وترجمان سنی علماء کونسل ،مولانا قاضی توقیر،مولانا قاری سلامت سلامت اللہ ،مولانا قاری عبدالقیوم، سید نیاز علی شاہ ،علامہ محمد عثمان ،مولانا حافظ ریحان ،مولانا قاری لہراسب ، مولانا قاری فیض احمد چشتی،مولانا قاری یاسر ندیم کیلانی ، مولانا قاری شبیر سیالوی ،مولانا قاری عبدالمجید شمسی ، مولانا قاری اختر نورانی جلالی، مولانا حافظ محمد اشفاق جلالی ، مولانا قاری شفیق احمد جلالی،ڈاکٹر رخسار احمد جلالی ، مولانا محمد اختر سیالوی ،حافظ سجیل رضا چشتی ، مولانا حبیب اللہ جلالی ،مولانا قاری محمد خان نقشبندی ،مولانا قاری محمد فیضان سیالوی، مولانا حافظ فہیم رضوی ، محمد صارم، مولانا حافظ مختار، حافظ محمد زوہیب جلالی اور عبدالرحمان جلالی ،حافظ محمد ابو بکر،(میڈیا سیل)حافظ زین علی نے شرکت کی۔آخر میں مولانا حافظ محمد مختار جلالی صاحب نے ملک و قوم کے لیے دعا خیر فرمائی۔






