پنجاب پولیس کی خاتون افسر کا عالمی اعزاز ، پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔ امریکہ کے شہر شکاگو میں منعقدہ 61 ویں سالانہ کانفرنس میں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ایس ایس ایس پی رفعت بخاری کو Excellence in Performance Award ایوارڈ سے نواز دیا۔ یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سے ایک خاتون پولیس افسر کو اپنے معاشرے کیلئے غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔ ایس ایس پی رفعت بخاری کو خواتین کے تحفظ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس ، انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ اور روڈ سیفٹی میکنزم کی تیاری پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ایس ایس پی رفعت بخاری کی کامیابی تمام پولیس افسران بالخصوص خواتین افسران کیلئے باعث فخر ہے






