نومبر 4, 2026

سرائے عالمگیر ؛ حکومت ظالمانہ ٹیکس فوری واپس لے ورنہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا: تاجر

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) شہر بھر کے بازاروں مارکیٹوں کے صدور نے کہا ہے کہ اج تمام بازار مارکیٹیں مکمل طور پر بند ہیں عوامی سماجی تاجر وکلاء برادری سمیت جماعت اسلامی، تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت ظالمانہ ٹیکس فوری طور پر واپس لے اج شہر بھر میں مکمل ہڑتال وارننگ ہے اگر ظالمانہ ٹیکس واپس نہ لیے گئے تو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا حکومت ہوش کے ناخن لے کسانوں زمین داروں کی طرح تاجروں کا بھی قتل عام کیا جا رہا ہے تاجروں دکان داروں کی معیشت بری طرح تباہ ہو چکی ہے اوپر سے ٹیکس پہ ٹیکس لگائے جا رہے ہیں جو قابل مذمت ہیں ہم ان ٹیکسوں کو بری طرح مسترد کرتے ہیں ظالم حکومت کو اگر پاکستان چلانا ہے تو تاجروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا ہوگا ورنہ دما دم مست قلندر ہوگا.آپ