نومبر 5, 2026

گجرات چیمبر کاروباری برادری کے ساتھ ہے:سکندراشفاق

گجرات(ابوبکر سیٹھی)صدر گجرات چیمبر آف کا مر س اینڈ انڈسٹر ی سکند ر اشفا ق ر ضی ایڈووکیٹ نے کہا کہ گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر دوست اسکیم کے نام سے لگائے جانے والے فکسڈ ٹیکس کے خلاف کراردار پیش کر دی گئی ہے، جس کو تمام ہاؤس نے متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے، انہو ں نے کہا کہ گجرات چیمبر ایڈوانس ٹیکس کے خلاف اپنی کاروباری برادری کے ساتھ ہے اور اپنی کاروباری برادری کو ہڑتال میں مکمل سپورٹ کرتا ہے، گجرات چیمبر حکومت کی طرف سے لگائے جانے والے ٹیکس کو مسترد کرتا ہے،ملک میں کاروباری برادری پہلے سے ہی بہت مشکل کا شکار ہے اور یہ فکسڈ ٹیکس بہت بڑی زیادتی ہے،ہم تاجر دوست سکیم کو مستر د کرتے ہیں اور تاجر دوست ٹیکس سکیم کو کسی حالت میں بھی قبول نہیں کر ینگے، تا جر و ں پرٹیکس لگا نا موت کا ایک پھندا ثابت ہوگا،