نومبر 4, 2026

جہلم:چہلم شہدا کربلا کے موقع پر کوئی شرپسندی برادشت نہیں کرینگے:سیدہ رملہ علی

جہلم(چوہدری دانیال عابد)چہلم شہدا کربلا کے موقع پر کوئی شرپسندی برادشت نہیں کریں گے ضلع کے امن کو برقرار رکھنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے لائسنس یافتہ جلوسوں اور مجالس کے علاؤہ کسی قسم کی محفل، مجلس کی اجازت نہیں دیں گے یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایس پی انویسٹیگیشن راجہ حسیب نے چہلم شہدا کربلا کے موقع پر سیکورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا کہ جس طرح پی ڈی خان میں محرم الحرام اور چہلم کے جلوس پر امن طور پر منعقد ہوئے اسی طرح جہلم شہر میں بھی امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ امن کمیٹی کے اراکین کا اس حوالے سے اہم کردار ہے۔