کراچی ( 23 اگست 2024) ایشین کراٹے فیڈریشن کے سندیافتہ ریفری اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کراٹے-ڈو پاکستان کے چیف انسٹرکٹر و سیکریٹری سینسی عبدالرحیم کے مطابق پاکستان کراٹے فیڈریشن کے رجسٹرڈ نکاپ کراٹے کے زیر اہتمام جشن آزادی کراٹے چمپِئن شپ اور بیلٹ ایوارڈ کی پروقار تقریب شہید بینظیر نکاپ کراٹے ہال، ککری اسپورٹس کمپلکس لیاری کراچی میں منعقد ہوئی،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ اعزازی مہمان پروفیسر محمد اصغر بلوچ خزانچی سندھ اولمپک، حاجی غلام محمد خان اسپورٹس ڈاریکٹر کمشنر کراچی، غلام یاسین چیئر مین سندھ کبڈی ایسوسی ایشن، خلدون راجہ تائیکوانڈو، ملک محمد خالد اعوان سابقہ صدر گسٹا ساؤتھ، ملک شیر افضل، ایڈوکیٹ ناصر میمن، عبدالعزیز آسکانی، شہزاد کھتری، ملک محمد منہاج اعوان نے کراٹیکاز میں انعامات اور کراٹے بیلٹ تقسیم کئے، سینسی محمد فاضل خان، سینسی کبیر رحیم بلیک بیلٹ، سینسی مصباح انصاری اور سینسی سید جری علی زیدی براؤن بیلٹ کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، اس موقع پر ساؤتھ ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ سینسی شھباز خان کی زیر نگرانی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا جس کو مہمانوں نے بہت سراہاسینسی احسان علی بنگش، سینسی اسلام گل، سینسی لطیف اللہ، سینسی فاروق خان، سینسی عائشہ صدیقہ نے مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا، احمد علی راجپوت، پروفیسر محمد اصغر بلوچ، حاجی غلام محمد خان، غلام یاسین اور دیگر مہمانوں نے کامیابی حاصل کرنیوالے تمام کراٹیکاز کو مبارک باد دی، نیشنل اور انٹر نیشنل سطح پر شاندار کارکردگی پر تمام کراٹے کوچز کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ نکاپ یوتھ کے لئے کراٹے، جمناسٹک، جوڈو، سیلف ڈفینس، فٹنس، کک باکسنگ، مکس مارشل آرٹس کی ٹریننگ کے ساتھ دیگر کھیلوں سرگرمیاں بھی لیاری کے نوجوانوں میں مثبت ذہنی، جسمانی و اخلاقی نشونما کو فروغ دیں گے،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کراٹے ڈو پاکستان کے صدر سینسی عبدالحمید نے تمام کراٹیکاز کو مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ انشااللہ لیاری کے نوجوان نکاپ کراٹے میں نیشنل اور انٹرنیشنل کوالیفائڈ کوچز کی نگرانی میں بہترین تربیت حاصل کرکے لیاری، سندھ اور پاکستان کے پرچم کو پوری بلند کریں گے۔





