نومبر 5, 2026

چوہدری قمر کی والدہ ماجدہ کا ختم قل و اجتماعی دعاکا انعقاد

میرپور (سٹاف رپورٹر) امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے 63 و پی ٹی آئی کے سابق ضلعی صدر‘سینئر ممبر پی ٹی آئی آرگنائزر کمیٹی میر پور آزاد کشمیر چوہدری قمر کی والدہ ماجدہ کا ختم قل و اجتماعی دعا ان کی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی۔ ختم قل میں ضلع بھر سے سیاسی‘ سماجی‘سرکاری ونجی اداروں کے ملازمین‘ کاروباری شخصیات عزیز و اقارب و کثیر تعداد میں ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔ چوہدری قمر ان کے بھائیوں و دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔