جولائی 17, 2026

برسات کے موسم کی شدت کی پرواہ کئے بغیر شہریوں کو میونسپلٹی سروسز فراہم کرتے رہیں گے،چیف آفیسر لالہ موسی چوہدری تنویر عباس گجر

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار )برسات کے موسم کی شدت کی پرواہ کئے بغیر شہریوں کو میونسپلٹی سروسز فراہم کرتے رہیں گے،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لالہ موسی چوہدری تنویر عباس گجر نے ڈپٹی کوارڈینیٹر سید قنوذالقادر بخاری کی موجودگی میں چیئرمین پریس کلب محمد منشاء بٹ اور سرپرست ندیم اللہ بٹ سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مون سون بارشوں کا سیزن قدرت کا بنایا گیا نظام ہے جس کے آگے انسان بے بس ہوتا ہے، تاہم مون سون سیزن کے دوران شہریوں کو بہترین میونسپلٹی سروسز کی فراہمی کی ہرممکن کوشش کی جاتی ہے،انہوں نے کہا میں اپنے سٹاف سینٹری انسپکٹر علی نادر چوہدری، سب انجینئر ذیشان حیدر، شہر کے چاروں میٹ کے ہمراہ برستی بارش اور اتوار چھٹی کے باوجود موسم کی شدت کی پرواہ کئے بغیر شہریوں کی مشکلات میں کمی کے فیلڈ میں موجود ہوتے ہیں،چیف آفیسر چوہدری تنویر عباس گجر نے کہا اس کے علاوہ کوارڈینیٹر مہر اسحاق خادم اور ڈپٹی کوارڈینیٹر سید قنوذالقادر بخاری بھی ہمارے ساتھ عوام کی خدمت کے لیے اپنی خدمات پیش کر رہے ہوتے ہیںلہذا شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ شہر کی صفائی ستھرائی میں بہتری کے اپنے گھروں اور محلوں کی گندگی کو بلدیہ کی طرف سے قائم کردہ پوائنٹس پر پھینکیں اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے بلدیہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون فرمائیں،