نومبر 4, 2026

سرائے عالمگیر پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلا ف آپریشن ، 2 کلو گرام ہیروئن ، 1300گرام چرس ، 2 عدد پسٹل 30 بور برآمد

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) پولیس سرکل سرائے عالمگیر کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلا ف آپریشن جاری، 2 کلو گرام ہیروئن۔1300گرام چرس۔2عدد پسٹل 30بور برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصرعطاء با جوہ کی ہدائیت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سرائے عالمگیرسرکل رائے منیر احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر امیر عباس چدھڑنے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیا ت فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش اور ایک ناجائز اسلحہ بردار گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں1۔ انتظار حسین شاہ سکنہ قاضی باقر سے 1300گرام چرس2۔ ثاقب علی سکنہ کستیلہ سے 1080گرام ہیروئن اور3۔ کاشف سلیم سکنہ سمبلی سے پسٹل 30بور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
جبکہ ایس ایچ او تھانہ بولانی ناصر خاں نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد حنیف سکنہ للیانی ضلع سرگودھا سے1060گرام ہیروئن جبکہ ناجائز اسلحہ بردار محمد عرفان سکنہ تھلہ کلاں سے پسٹل 30بور برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔ گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔