منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹرشاہد راٹھور) وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اوپن ڈور پالیسی کے تحت سائلین کے مسائل کے فوری حل کیلئے متحرک، ڈپٹی کمشنر اپنے آفس سے فیلڈ وزٹ کیلئے نکل رہے تھے تو ایک فی میل سپیشل پرسن کو دیکھ کر ان کی شکایت سنی اور درخواست گزار کے مسئلہ کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت میرے دفتر کے دروازے عوام الناس کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر وقت کھلے ہیں۔ شہری دفتری اوقات میں اپنے مسائل لے کر ڈی سی آفس آسکتے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کے تمام دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی کا نفاذ کیا گیا ہے۔ دفتری اوقات میں سائلین کو نہ سننے والے افسران کے خلاف بھی کاروائی ہوگی۔





