جون 14, 2026

نوید اکرم چیمہ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا منیجر مقرر کرنے کا فیصلہ

نوید اکرم چیمہ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا منیجر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نوید اکرم چیمہ دورۂ آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں ٹیم منیجر تھے، اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک وہاب ریاض سینئر منیجر اور منصور رانا منیجر رہے تھے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں خراب پرفارمنس پر وہاب ریاض اور منصور رانا کو ہٹایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم منیجمنٹ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔