جون 13, 2026

پاکستان طبی کانفرنس و طبی اتحاد کے زیر اہتمام حکیم ارشد محمود بدری ، حکیم خالد محمود اور حکیم اعجاز قیصر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

منڈی بہاوالدین (سید حفیظ سبزواری ) پاکستان طبی کانفرنس اور طبی اتحاد منڈی بہاوالدین کے زیر اہتمام صاحبزادہ حکیم ارشد محمود بدری ، حکیم خالد محمود ، اور حکیم اعجاز قیصر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرحومین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے درجات کی بلندی خصوصی دعائے مغفرت کی گئی تعزیتی نشست کی صدارت نیشنل کونسل فار طب کے صدر حکیم محمد احمد سلیمی نے کی اس تقریب میں رکن کونسل حکیم ضیاءاللہ فتح گڑھی حکیم محمد علی گوندل حکیم محسن ضیاء حکیم احتشام طارق حکیم حامد مسعود بھٹہ حکیم محمد خان ہنجرا حکیم عصمت اللہ فاروقی حکیم عبداللہ جراح حکیم خالد محمود حکیم شمشاد حسین خواجہ، ممتاز احمد تارڑ سابق وفاقی وزیر، ملک صلاح الدین سابق چیئرمین بلدیہ بارکونسل کے صدر، پریس کلب رجسٹرڈ کی ٹیم اور حکماء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم اطباء کرام کو خراج عقیدت پیش کیا مقررین نے موجودہ نیشنل کونسل فار طب کی کارکردگی کو سراہا کونسل کے صدر جناب حکیم محمد احمد سلیمی نے کہا کہ اطبائے کرام کے لئے ریفریشر کورسز باقاعدگی کے ساتھ جاری ہیں کونسل کی طرف سے طب اور طبیب کی خاطر کی جانے والی تمام مساعی اَون دی ریکارڈ ہیں انہوں نے کہا کہ ہم عمَل پر یقین رکھتے ہیں حکیم سلیمی نے اعلان کیا کہ عوامی طب یونانی آگاہی پروگرام جلد شروع کیا جائے گا تاکہ طب یونانی کا روشن چہرہ اجاگر کیا جا سکے یاد رہے کہ نیشنل کونسل فار طب اطِباء کی مُلک گیر طبی تنظیم پاکستان طبی کانفرنس کے ارکان پر مشتمل ہے جنہوں نے کونسل کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کام یابی حاصل کی بعد ازاں مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ کا اہتمام کی گیا اور چیئرمین طبی اتحاد کونسل حکیم حامد مسعود بھٹہ کی طرف سے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔