گجرات(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر آزادی فلوٹ کی گجرات آمد، مرکزی تقریب جی ٹی ایس چوک میں منعقد ہوئی، مرکزی تقریب میں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے آزادی فلوٹ کو خوش آمدید کہا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، اسسٹنٹ کمشنرز گجرات بلال زبیر، زوہیب ممتاز، محمد اکمل، ایگزیکٹو ڈائریکٹر آرٹس کونسل، ڈائریکٹر گوجرنوالہ ڈویژن غلام عباس،سٹی صدر مسلم لیگ ق علی ابرار جوڑا اس موقع پر موجود تھے، آزادی فلوٹ کا سرائے عالمگیر، کھاریاں اور لالہ موسیٰ میں استقبال کیا گیا، بوائز اسکوٹز، طلباء سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مرکزی تقریب میں مقامی گلوکاروں اور طلباء و طالبات نے ملی نغمے پیش کئے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزادی فلوٹ تاریخ میں پہلی بار قائم کیا گیا، آزادی فلوٹ راولپنڈی سے لاہور جائے گا۔ آزادی فلوٹ پر چاروں صوبوں کی نمائندگی کی گئی ہے، آزادی فلوٹ کا مقصد قوم کی عظیم قربانیوں اور تحریک آزادی کی جدو جہد کو نمایاں کرنا ہے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ جشن آزادی پاکستان کو شان شیان طریقہ سے منایا جائے گا جشن آزادی کے موقع پر بڑے پیمانے پر شجرکاری بھی کی جائے گی۔





