سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) اس تقریب کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی تھیں تقریب میں کیک کاٹ کر پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی سب سے پہلے ایک ریلی نکالی گئی اس کے تقریب میں آئے ھوئے منارٹی کے لوگوں میں ایڈوکیٹ فرحت کمال ضیاء اور ان کی فیملی کی طرف سے پودے اود کھانے کے بکس تقسیم کیے گئے اس موقع پر سوشل ویلفیئر آفیسر سہیل ناصر، مینجر صنعت زار محمد حلیم، ڈاکٹر شہزانہ امتیاز، محترمہ فلک ناز، سیٹھی، مس تانیہ، محمد عمر بٹ تنظیم الفلاح، عبدالغفور چوھان چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جھلم، سلیم بٹ فیض ویلفیئر سوسائٹی، محمد عثمان، حسیب احمد، اس کے علاوہ سول سوسائٹی کے مرد وخواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، نیز سول لائن چرچ میں بھی مسیح برادری میں کھانے کے باکس تقسیم کیے گئے جبکہ گرین پاکستان کے تحت شجرکاری مہم کے تحت چرچ کے احاطہ میں پودے پھل دار پودے بھی لگائے گئے





