نومبر 4, 2026

لالہ موسیٰ یوتھ کونسل کے زیر اہتمام ” میری فوج میرا مان ” سیمینار ، شہر بھر سے تمام مکتبہ فکر کی شخصیات اور سیکڑوں نوجوانوں کی بھرپور شرکت

گلیانہ(انصر فاروق مغل)لالہ موسیٰ یوتھ کونسل کے زیر اہتمام زیر قیادت چوہدری ندیم اصغر کائرہ، زیر صدارت پیر سید جعفر حسین شاہ ترمذی سروری قادری، پیر سید جمشید حسین شاہ ترمذی چشتی قادری (آستانہ عالیہ دھاماں شریف) زیرنگرانی چیرمین لالہ موسیٰ یوتھ کونسل عثمان عزیز قادری کے انعقاد کیا گیا۔ اس موقع نقابت کے فرائض وائس چیئرمین لالہ موسیٰ یوتھ کونسل حافظ عزیر ارشد چوہدری نے ادا کیا جس میں شہر بھر کے تمام مکاتب فکر کے علما مشائخ نے خطاب کیا جن میں خطیب شہر علامہ محمد علی طاہر، علامہ سید حسنین کاظمی(شیعہ علما کونسل)، علامہ عبداللہ اختر، سربراہ کرسچن کمیونٹی پادری افضال امجد، ممتاز تجزیہ نگار ۔نقاد ۔جرنلسٹ عامر عثمان عادل، صدر پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ ملک شفیق امجد ، تحریک کھاریاں کے رہنما عامر مشتاق شانی شامل تھے.دیگر شرکاء میں سابق چیرمین بلدیہ شیخ خالد محمود ایگزیکٹو ممبر چیمبر آف کامرس حاجی شکیل احمد قریشی صدر انجمن تاجران لالہ موسیٰ مولوی سجاد بٹ فنانس سیکرٹری انجمن تاجران ابراہیم سیالوی نائب صدر غلہ مندی تاجران بابو سخاوت علی شیخ شفیق احمد سابق کونسلر خالد محمود سیالوی صدر سوشل میڈیا کلب انٹرنیشنل راؤ محمد رفیق تحصیل پریس کلب کھاریاں کے رہنما چوہدری فیاض انجم ۔ڈاکٹر انصر فاروق مغل ۔چیئرمین گلیانہ پریس کلب ۔شیخ فخر اسلام چیرمین پریس کلب لالہ موسیٰ حاجی مبشر بٹ جمیل احمد طاہر خالد ڈار فیصل راجہ فیاض عامر بٹ دھاماں اس کے علاؤہ شہر بھر سے سیاسی سماجی کاروباری تعلیمی مذہبی وکلاء صحافی شخصیات اور شہر بھر سے سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی۔متفق طور پر علامیہ میں کہا گیا ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ہر قسم کے پروپگنڈا کی سحت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور تمام پاک فوج کے شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں اور ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں چاہیے ہمارے بچے بوڑھے عورتیں جان مال کاروبار سمیت ہر قسم کی قربانی کے لئے پاکستان کے ہم تیار ہیں یہ وطن ہے تو ہم ہیں اور اس وطن کی سلامتی کی ضامن صرف اور صرف پاک فوج ہال پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا.تمام شرکاء کا استقبال صدر لالہ موسیٰ یوتھ ڈاکٹر تیمور اکرم نائب صدر حافظ حسنات منہاس ترجمان جاوید قریشی جنرل سیکرٹری اورنگزیب قریشی ڈپٹی سیکرٹری راحیل عباس بٹ انفارمیشن سیکرٹری بلال چاند ایگزیکٹو ممبر نعمان علی ثناء اللہ جٹ نے کیا شکریہ ادا کیا.