منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پریزن ہیلتھ کونسل کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضٰی، سپرنٹنڈنٹ جیل جہانگیر ڈوگر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عابد یوسف، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر افتخار سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں جیل ہسپتال میں قیدیوں کیلئے ادویات کی فراہمی، لیبارٹری کی بہتری،بیماریوں اور ٹیسٹنگ کی تشخیص سمیت دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جیل کے دیگر مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ پریژن ہیلتھ کونسل کے اجلاس کا بنیادی مقصد جیل ہسپتال میں قیدیوں کو بہترین اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور دیگر مسائل کو حل کرنا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جیل کے قیدیوں کوعلاج معالجہ کی تمام سہولیات اور ضروری ادویات فراہم کی جائیں، نئے قیدیوں کو جیل داخل ہونے کے فوری بعد ان کی ہیلتھ سکریننگ اور ڈرگ ٹیسٹ بھی کروایا جائے





