منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرنوالہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ملکوال کا اچانک دورہ کیا، اپنے دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی، زنانہ مردانہ وارڈز سمیت مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور وہاں پر علاج معالجہ کیلئے آئے ہوئے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا بغورجائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی aœے حوالے سے بھی دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکو مت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت طبی علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے کثیر فنڈز مہیا کر رہی ہے، جو ادویات ہسپتال میں دستیاب ہیں وہ مریضوں کو علاج معالجہ کیلئے فوری مہیا کی جائیں۔ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی یا سستی کا ہر گز مظاہرہ نہ کیا جائے۔





