منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ڈی سی افس میں منعقد ہوا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد یوسف نے اجلاس کو ان ڈور، آوٹ ڈور ڈینگی سرویلنس،ڈینگی سپرے، انسداد ڈینگی سے متعلق ادویات کے سٹاک، مشتبہ کیسز، ڈینگی لاروا سائیٹس کے معائنہ اور ڈارمنٹ یوزرز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ سی او ہیلتھ نے بتایا کہ 22 جولائی سے 27 جولائی 2024 تک 518ٹیموں نے ان ڈور سرویلینس کے تحت 43 ہزار 779 گھروں کو چیک کیا گیا جبکہ آ?ٹ ڈور سرویلینس کے تحت 7 مختلف جگہوں پر ڈینگی لاروا پائے جانے پر فوری کارروائی کر کے کیمیکل اور مکینیکل لاروا سائیڈنگ کر دی گئی جبکہ تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن بھی کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر 45 نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ اینٹی ڈینگی ٹیمیں مون سون سیزن میں روزانہ کی بنیاد پر ہاٹ سپاٹ جگہوں کی لارا سائیڈنگ کریں تا کہ ڈینگی کی افزائش ممکن نہ ہو سکے، تمام متعلقہ محکموں کے یوزرز اپنے اپنے ہاٹ سپاٹ ایریاز کو روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کریں اور اور تمام ڈارمٹ یوزرز کو ایکٹو کیا جائے۔ جن جگہوں سے لاروا برآمد ہو یا لاروا کی افزائش کا باعث بننے والوں کو نوٹسز جاری کئے جائیں، انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں کسی قسم کی سستی، لاپرواہی اور غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔





