جون 17, 2026

جہلم:کانسٹیبل ذیشان علی کی دوسری برسی، شہید کی لحد پر پولیس افسران کی حاضری اور سلامی

جہلم (چوہدری سالک پسوال)کانسٹیبل ذیشان علی کی دوسری برسی، شہید کی لحد پر پولیس افسران نے حاضری دی اورچاک و چوبند دستے نے سلامی دی، فاتحہ خوانی کی گئی،ڈی ایس پی سٹی عبدالحمید ورک،ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور دیگر پولیس افسران نے شہید کی لحد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کی بلندی درجات کے لیے دعا کی،شہید کانسٹیبل ذیشان علی نے ہمراہ پولیس پارٹی ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے آپ نے جام شہادت نوش کیا، شہداء پولیس ہمارا وہ اثاثہ ہیں کہ جنہوں نے اپنا خون دیکر ملک و ملت کے باغیچے کی آبیاری کی، ڈی پی او جہلم شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں جو بہادری اور شجاعت کی داستانیں رقم کرتے ہوئے ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے،شہداء پولیس کی لازوال قربانیاں جہلم پولیس اور جہلم کے عوام پر قرض ہیں، شہداء پولیس نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم ملک و ملت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے