دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ صرافہ یونین کے انتخابات، صدر رانا یاسر امجد، سرپرست اعلیٰ رانا محمد شکیل اشرف، مرکزی چیئر مین حاجی محمد الیاس، چیئر مین حاجی عبدالرشید سمیت پوری کابینہ بلامقابلہ منتخب ہو گئی، دینہ کی صرافہ برادری کی مکمل حمایت کا اعلان متحد ہو کر چلنے پر اتفاق۔ مجھ پر اعتماد کرنے پر تمام صرافہ برادری کا شکر گزار ہوں انشاء اللہ مل کر صرافہ برادری کے مسائل حل کریں گے نو منتخب صدر رانا یاسر امجد کا تقریب سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ صرافہ یونین کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے، صرافہ یونین کا مکمل اتفاق رائے سے تمام عہدیداران کا بلا مقابلہ انتخاب کیا گیا، جس کی تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں تحصیل دینہ کی تمام صرافہ برادری نے شرکت کی سالانہ انتخابات میں نئے سال کے لیے صدر رانا یاسر امجد، سرپرست اعلیٰ رانا محمد شکیل اشرف، نائب صدر راجہ محمد نوید شہزاد، نائب صدر حاجی حسن قاسم زرگر، جنرل سیکرٹری حاجی وحید احمد، سینئر نائب صدر چوہدری نگاہ زرگر، سیکرٹری اطلاعات عدیل اختر زرگر، مرکزی چیئر مین حاجی محمد الیاس زرگر، چیئر مین حاجی عبدالرشید زرگر، چیئر مین حاجی رفیق بلو زرگر کو منتخب کیا گیا، منتخب ہونے کے بعد ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی، پھولوں کی پتیاں اور ہار پہنائے گئے، ہال صرافہ برادری زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر رانا یاسر امجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج صرافہ برادری نے جو عزت مجھے دی ہے میں بے حد شکر گزار ہوں ا نشاء اللہ صرافہ برادری کے مسائل احسن طریقے سے حل کروں گا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سر پرست اعلیٰ رانا محمد شکیل اشرف نے کہا کہ میں ڈیڑھ سال سے صرافہ برادری کی خدمت کر رہا ہوں آج اللہ تعالیٰ نے دوبارہ مجھے منتخب کیا ہے میں تمام صرافہ برادری کا شکر گزار ہوں اور میرے دروازے چوبیس گھنٹے صرافہ برادری کے لیے کھلے ہیں انشاء اللہ پہلے سے بڑھ کر خدمت کروں گا، خصوصی خطاب پیر سید عطا ء اللہ شاہ بخاری نے کرتے ہوئے کہا کہ صرافہ یونین پوری یکجہتی کے ساتھ ایک مضبوط تنظیم بن کر ابھری ہے انشاء اللہ اب صرافہ برادری کے مسائل حل ہوں گے، تقریب میں حاجی اکبر زرگر، رانا زین زرگر، رانا ثاقب زرگر، رانا ولید زرگر سمیت کثیر تعددا نے شرکت کی اور بعد ازاں نو منتخب صدر رانا یاسر امجد کو خصوصی پگڑی بھی پہنائی گئی۔



