جون 17, 2026

کیمبرج ایجوکیشن کا اے لیول کے لیک ہونیوالے ریاضی کے پرچے کے مارکس نہ دینے کا فیصلہ

پاکستان میں اے لیول کے ریاضی کا پرچہ لیک ہونے پر کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن یوکے نے رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پرچہ لیک ہونے پر کیمبرج انٹرنیشنل نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 2 مئی کو ریاضی کا پرچہ لیک ہوا تھا اور پاکستان میں امتحان سے قبل بیشتر طلبہ نے ریاضی کا پرچہ دیکھا۔رپورٹ کے مطابق کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے لیک ہونے والے ریاضی امتحان کے مارکس نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت تمام طلبہ کو باقی امتحانات کی پرفارمنس ریاضی کے دیگر امتحانات کے نمبر پر ملیں گے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تمام طلبہ کو منصفانہ انداز میں مارکس دیے جائیں گے جس سے نقصان نہ ہو، جو طلبہ دوبارہ امتحان دینا چاہتے ہیں وہ نومبر میں دے سکیں گے جب کہ طلبا کے لیے دوبارہ امتحان کی فیس بھی وصول نہیں کی جائے گی۔