جون 3, 2026

پھالیہ: سید حفیظ سبزواری کی درخواست پر وزیراعلی اور چیف سیکرٹری پنجاب نے ماڈل بازار گجرات میں ہونے والی مبینہ کرپشن کا نوٹس لے لیا ، مینیجر سعید احمد اور سپروائزر راحیل انورکےخلاف فوری تحقیقات کا حکم

پھالیہ (بیورو چیف) سید حفیظ سبزواری کی درخواست پر آخر کار وزیراعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب نے ماڈل بازار گجرات میں ہونے والی مبینہ کرپشن کا نوٹس لے لیا مینیجر سعید احمد اور سپروائزر راحیل انورکےخلاف فوری تحقیقات کا حکم تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی گولڈ میڈلسٹ حکومت پاکستان بانی و مرکزی صدر پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس (رجسٹرڈ) سید حفیظ سبزواری نے 05 جولائی 2024ءکو ماڈل بازار گجرات میں ہونے والی مبینہ کرپشن، بدعنوان ملازمین مینجر سعید احمد اور سپروائزر راحیل انور کے خلاف درخواست برائے انکوائری چیف ایگزیکٹو آفیسر ماڈل بازارز پنجاب کو دی جس کی کاپیاں وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز،چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب احسان بھٹہ کو بھی ارسال کی گئیں مگر CEO ماڈل بازار پنجاب نے اس درخواست کو کھڈے لائن لگا دیا اور انکوائری نہ کی گئی جس پر دوبارہ 15 جولائی 2024ء کو دادرسی کے لیے تمام اعلی حکام کو دوبارہ تحریر کیا گیا اب وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز نے تحریری لیٹر کے ذریعہ فوری ایکشن لیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ماڈل بازارز پنجاب کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے بھی فوری ایکشن لے لیا اس سلسلہ میں گورنمنٹ آف پنجاب سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ امپلیمنٹیشن اینڈ کوارڈینیشن ونگ کی جانب سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کو فوری تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے سید حفیظ سبزواری نے اپنی تحریری درخواستوں میں لکھا تھا کہ سعید احمد مینجر اور راحیل انور سپروائزر کو معطل کرکے انکوائری ماڈل بازار گجرات میں کی جائے جہاں پر کرپشن کے بے پناہ ثبوت پیش کیے جائیں گے ماڈل بازار گجرات کے علاوہ کسی اور جگہ پر انکوائری منظور نہیں ہوگی