گجرات: ڈی پی او گجرات مستنصرعطاءباجوہ کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی سرکل لالہ موسی چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی سرکل لالہ موسی پولیس کی مجرمان اشتہاریوں,منشیات فروشوں اور دیگر جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارواٸیاں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسی انسپکٹر مجاہد فاروق نے اپنی پولیس ٹیم محمد سہیب si,قمر عباس Asi,زمان گجرHc کے ہمراہ جاری آپریشن کے دوران قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم اشتہاری راز گل ولد سپین گل ساکن کوٹلہ قاسم خاں کو گرفتار کر لیا۔جبکہ دوسری کارواٸی کے دوران ہواٸی فاٸرنگ کرکے علاقے میں خوف وہراس پھیلانے والے ملزم قمر ولد عبدالخالد ساکن چکوڑی شیر غازی کواسلحہ پسٹل30بور سمیت گرفتار کر لیا۔منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ملزم وارث ولد ولاٸیت ساکن چک سندھاریہ کو گرفتار کر کے شراب 10 لیٹر۔اور ملزم صدیق ولد حضرت حال مقیم دلانوالہ کو گرفتار کرکےچرس580 گرام برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کاآغاز کر دیا۔





