جہلم(چوہدری عابد محمود)جہلم تھانہ صدر کے علاقہ جنو ال کے رہائشی تنویر حسین شاہ نے تفتیشی افسر کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ میں نے کنتریلی بگ سیور کے نام سے جنرل سٹور بنارکھا ہے گزشتہ روز عصر کی نماز پڑھنے کے بعد میں اور میرا دوست نصیر احمد سکنہ کنتریلی میرے جنرل سٹور کے باہر بینچ پر بیٹھ کر آپس میں بات چیت کر رہے تھے کہ اسی اثنا میں شام 7 بجے دو نامعلوم افراد ہنڈا 125 پر سوار ہو کر آئے جنہوں نے شلوار قمیض پہن رکھی تھی اور عمریں 40 سے 45 سال کے قریب تھیں اور ہمارے قریب پہنچ کر موٹر سائیکل روک کر دونوں اشخاص نے اپنی اپنی ڈب سے پسٹل نکالے اور ہم پر بانیت قتل سیدھے فائر کیے جو مجھے ایک فائر دائیں پاؤں کے اوپر والے حصہ پر لگا اور دوسرا فائر بائیں پاؤں کے ٹخنے کے ساتھ لگا جبکہ میرے دوست نصیر احمد کو دونوں ٹانگوں پر گھٹنے سے نیچے فائر لگے ہم دونوں شدید زخمی ہو کر گر گئے قریب ہی موجود میرابیٹا حسن تنویر اور میر اسالا طاہر شبیر وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھتے ہوئے آگئے جنہوں نے ہم دونوں کو بذریعہ ایمبولینس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایانا معلوم اشخاص کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہوں وجہ عناد میر از مینی تنازعہ محمد عزیز ولد صادق، شکیل ولد محمد عزیز سکنائے موٹہ جہانگیر حال مقیم UK کے ساتھ چل رہا ہے جس ضمن میں مقدمات بھی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں قبل ازیں بھی دونوں اشخاص مجھے سنگین نتائج دھمکیا ں دیتے رہیں ہیں اور مقدمات کی پیروی سے منع کرتے رہے ہیں مجھے قوی یقین ہے کہ وقوعہ ہذا محمد عزیز اور شکیل کی ایماء پر کیا گیا ہے تا کہ وہ مجھے مقدمات کی پیروی سے روک سکیں دو کس نامعلوم اشخاص نے محمد عزیز اور شکیل کی ایماء پر فائرنگ کر کے مجھے اور نصیر احمد کو ناحق مضروب کر کے سخت زیادتی کی ہے، جس پر تھانہ صدر کے تفتیشی افسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر شاہد مصطفی نے زیر دفعہ 324 ت پ 34 ت پ 109 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔





