نومبر 4, 2026

اسپیکر قومی اسمبلی نے غیرضروری بیرون ملک دوروں پر پابندی لگادی

اسپیکر قومی اسمبلی  ایاز صادق  نے غیر ضروری بیرون ملک دوروں  پرپابندی لگادی۔ذرائع کے مطابق  اسپیکر ایاز صادق نے سرکاری  اخراجات  پرکھانوں پربھی پابندی لگادی، پابندی کا اطلاق پارلیمانی وفود اور اسمبلی افسران پر ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ کم سے کم دورانیے اور  مختصر  وفودکو اجازت ہوگی۔ اسپیکر نے سرکاری اخراجات  پر  ریفریشمنٹ پر بھی پابندی عائدکردی۔ذرائع کے مطابق  اسپیکر قومی اسمبلی نے ڈنر اور لنچ کےاوقات میں کوئی اجلاس نہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔