نومبر 4, 2026

پیپلزپارٹی کا پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر اعلیٰ سطح اجلاس بلانےکا فیصلہ

پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر اعلیٰ سطح اجلاس بلانےکا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو بیرون ملک سے ویڈیو لنک پراجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں ن لیگ کی پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق فیصلے  پر  رائے لی جائےگی۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت بھی شریک ہو گی۔