سرائے عالمگیر(ڈاکٹر تصور حسین مرزا)اورنگ آباد میں فائرنگ،2نوجوان شدید زخمی،بتایا گیا ہے کہ سابقہ رنجش کے باعث اورنگ آباد میں فائرنگ سے 2نوجوان شدید زخمی ہوگئے ہیں جن کی شناخت عمیرولد انوار الحق قوم جٹ سکنہ حال مقیم سرائے عالمگیر،عمر تقریباً27سال اور حمزہ فداولد فداحسین قوم جٹ سکنہ فاروق ٹاؤن سکنہ سرائے عالمگیر،عمر تقریباً20سال کے نام سے ہوئی ہے۔دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔





