جون 15, 2026

پاکستانی نژاد ندیم اکبر کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کے آفیشل امیدوار نامزد

کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا نے پاکستانی نژاد ندیم اکبر کو ’برلنگٹن نارتھ ملٹن ویسٹ‘ کے انتخابی حلقے سے آئندہ فیڈرل الیکشن میں اپنا آفیشل امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ ندیم اکبر کنزرویٹو پارٹی کے سرگرم ممبر ہیں اور اسی پارٹی کے پلیٹ فارم سے گزشتہ الیکشن میں حصہ لے چکے ہیں۔ ندیم اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری یہ کامیابی اپنے سپورٹرز کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھی، میں کمیونٹی کی نمائندگی کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔انہوں نے کہا کہ اگلے فیڈرل الیکشن میں کنزرویٹو پارٹی بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ ندیم اکبر تیسرے امیدوار ہیں جنہیں کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کا ٹکٹ ملا ہے، اس سے قبل دو پاکستانی نژاد محمد اسحٰق اور ٹم اقبال مختلف حلقوں سے مذکورہ پارٹی کے امیدوار نامزد ہو چکے ہیں۔