جون 15, 2026

ملک بھر میں یومِ عاشور پر نکالے گئے جلوس اختتام پذیر

نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں آج ملک بھر میں شبیہِ علم، تابوت اور ذوالجناح کے جلوس نکالے گئے۔کراچی میں 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستے سے گزرتا ہوا حسینیہ ایرانیان کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوا اور کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔اسلام آباد، راول پنڈی، پشاور اور کوئٹہ میں بھی جلوس نکالے گئے اور مجالسِ شامِ غریباں میں شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔