سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) سینئر أفیسر ذیشان الزمان کو ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال گجرات کا چارج ملنے پر حافظ عابد اور شعیب اقبال اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے مبارک باد دی۔
ذیشان الزمان نے بطور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال گجرات کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا. انہوں نے کہا سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پسے ہوے طبقات کے لئے کام جاری رکھے گا۔ معذور افراد کی گھر گھر مہم میں تصدیق کا عمل جاری ہے جو معذور افراد کام نہیں کر سکتے اور انکا معذوری کا سرٹیفکیٹ بنا ہوا ہے انہیں ہمت کارڈ کے ذریعے امداد دی جاۓ گی۔ انہوں نے مزید کہا سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ گجرات میں اپنے ترقیاتی منصوبوں پر بھی دھیان دے رہا ہے اور گجرات میں نئے منصوبے بھی شروع کیے جائیں گے۔ محکمہ کی كاركاردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ عوام کی فلاح کے لئے کام کیے جائیں گے ۔





