نومبر 4, 2026

جہلم: سول ڈیفنس آفیسر چوہدری غلام مصطفیٰ آرائیں کی غیر قانونی ایل پی جی کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کاروائی

جہلم(سید ناصر محمود) ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر چوہدری غلام مصطفیٰ آرائیں کی غیر قانونی ایل پی جی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کاروائی، محکمہ سول ڈیفنس نے تحصیل پنڈدادنخان میں کاروائی کرتے ہوئے ایک غیر قانونی گیس ایجنسی سیل کر دی۔ سول ڈیفنس آفیسر چوہدری غلام مصطفیٰ آرائیں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔