دینہ(رضوان سیٹھی سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ اور ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا دینہ کے نواحی علاقہ شیخو پور ہ میں امام بارگاہ حسینی میں جاری مجلس کا وزٹ کیا اور سیکیورٹی و دیگر انتظامات کو چیک کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ اور ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے دینہ کے نواحی علاقہ شیخو پورہ امام بارگاہ حسینی میں جاری مجلس کا وزٹ کیا، ڈی پی او جہلم اور ڈی سی جہلم نے سیکیورٹی و دیگر انتظامات کو چیک کیا اور جلوس کے منتظمین، لائسنس ہولڈر اور شرکاء سے بھی ملاقات کی ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او نے ڈی پی او جہلم کو سیکیورٹی و دیگر انتظامات کے بارے میں بریف کیا اور ڈی پی او جہلم نے محرم الحرام کے حوالے سے مناسب ہدایات جاری کیں شرکاء کو چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے جبکہ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پولیس افسران و جوان محرم الحرام کے دوران الرٹ ڈیوٹیز سر انجام دے رہے ہیں، اس موقع پر سید امیر شاہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم کو مکمل بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔





