کھاریاں ( قاری نصیر احمد کلیار )جماعت اسلامی کھاریاں سرکل ڈنگہ روڈ کے زیر اہتمام ہفتہ وار درس قرآن و حدیث گزشتہ شب سپر سی این سی دفتر میں ہوا۔درس قرآن مولانا خورشید احمد منصوری نے پیش کیاحالات حاضرہ پر محمد عارف خان سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی کھاریاں نے روشنی ڈالی.مہمانوں اور میزبان حضرات کا ڈاکٹر سید خرم عباس شاہ ناظم سرکل نے شکریہ ادا کیا اور آئندہ ہفتہ وار پروگرام کا اعلان کیا.پروگرام میں حق دو عوام کو تحریک، تین روزہ احتجاجی کیمپ اور اسلام آباد دھرنے کی پلاننگ کی گئ اور اس مہم کا بھر پور انداز میں حصہ بننے کے عزم کا اظہار کیا گیا





