جہلم (ملک عامر یوسف) ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان پولیس کی اہم کاروائی،اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم 09سال بعد گرفتار،پنڈ دادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم سہولت نذیر کو گرفتار کر لیا،مجرم گذشتہ09سال سے تھانہ جلالپورشریف پولیس کو اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں مطلوب تھا،مجرم گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہو گیا تھا پنڈ دادنخان پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم کو شاباش ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدرات ڈی پی او آفس میں میٹنگ کا انعقاد، میٹنگ میں محرم الحرام کے دوران شہر کی سیکورٹی اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،





