جہلم (چوہدری سالک پسوال) ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ سول لائینز کے علاقہ میں امامیہ بارگاہ کا وزٹ ڈی پی او جہلم نے سیکورٹی اوردیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا،پولیس افسران کو چیک کیا اور الرٹ ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایات دیں، ڈی ایس پی سٹی نے ڈی پی او جہلم کو سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے بارے میں بریف کیا،ڈی پی او جہلم نے مجلس کے منتظمین اور شرکاء سے بھی ملاقات کی،محرم الحرام کے حوالے سے مناسب ہدایات جاری کیں،شرکاء کو چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے،عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے جائیں،اس موقع پر ایس ڈی پی اوسٹی سرکل، ایس ایچ او تھانہ سول لائینز،ڈسٹرکٹ سیکیورٹی آفیسر جہلم اور ممبران امن کمیٹی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پولیس افسران و جوان محرم الحرام کے دوران الرٹ ڈیوٹیز سر انجام دیں، جہلم پولیس محرم الحرام کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مذہبی انتشار و اشتعال آنگیزی پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔





