نومبر 4, 2026

اے سی کھاریاں اور چیف آفیسر لالہ موسیٰ کا انڈر پاس کا دورہ

لالہ موسیٰ ()اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں کھاریاں ذوہیب ممتازگوندل اورچیف آفیسر لالہ موسیٰ تنویرعباس گجرکاانڈرپاس کادورہ۔صفائی کی ابترصورتحال دیکھ کرپریشان۔عوام کیلیے سہولت کیلئے جلدازجلدصفائی کروائی جائے گی گذشتہ رات گئے اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز گوندل کا ہمراہ چیف آفیسر تنویر عباس گجر لالہ موسٰی انڈر پاس کا دورہ حالیہ بارش کے باعث انڈر پاس میں جمع شدہ پانی اور اور اسکی نکاسی کے حوالے سے باریک بینی سے جائزہ لیا گیا موقع پر انڈر پاس میں جمع شدہ پانی کو نکالنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں اس موقع پر سینٹری انسپکٹر علی نادر چوہدری اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔