ستمبر 16, 2026

کوٹلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کوٹلہ ارب علی خان میں پہلی ایمبولینس سروس کا باقاعدہ آغاز

گلیانہ(انصرفاروق مغل) ایمبولینس سروسز کی پروقار دعائیہ تقریب کا اہتمام ، گذشتہ روز کوٹلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کوٹلہ ارب علی خان میں پہلی ایمبولینس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔اس پروقار تقریب میں اہلیان علاقہ اور ایمبولینس کے لئے گرانقدر عطیات دینے والے مخیر حضرات نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد عامر عثمان عادل نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ آج ہم اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں جس کے بے پایاں کرم اور مخیر حضرات کی محبت کے طفیل ایک خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔کوٹلہ ارب علی خان ایک بڑا مرکز ہے اور ایمبولینس کا نہ ہونا مریضوں کے لئے ایک پریشانی سے کم نہ تھا۔آج ہم اللہ کے کرم سے اس سروس کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔اس ایمبولینس پہ سب کا حق ہو گا بلا تفریق یہ خدمت سب کو فراہم کی جائے گی
یہ آغاز سفر ہے ایک ایمبولینس کوٹلہ جیسے قصبے میں کم ہے ان شاء اللہ ہم کوشش کریں گے کہ ایک اور ایمبولینس کا بندوبست ہو جائے۔انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں اور مقامی لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر سابق صدر کوٹلہ پریس کلب چوہدری محمد فیاض انجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوٹلہ ویلفیئر سوسائٹی کے نوجوانوں چوہدری کاشف صغیر آفتاب احمد مانی بٹ راجہ محمد ادریس ابو بکر نےکرونا میں احساس فائونڈیشن کے پلیٹ فارم سے ہزار سے زائد خاندانوں کی امداد کی چوہدری شفقات عدالت اور دیگر نے بھرپور تعاون اور معاونت کی سیلاب زدگان کی امداد کے لیے حافظ صغیر احمد صدر انجمن تاجران نے کروڑوں روپے سیلاب زدگان کی مدد کی ہم کوٹلہ ویلفیئر سوسائٹی کے تمام نوجوانوں کو یقین دلاتے ہیں کہ کوٹلہ پریس کلب ہر معاملے میں آ پ کے شانہ بشانہ تعاون کرے گا چوہدری محمد فیاض انجم نے چوہدری عامر عثمان عادل کی دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت پر انہیں بھی خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے آخر میں حافظ مطیع اللہ خطیب جامع مسجد مینار والی کوٹلہ ارب علی خان نے دعائے خیر فرمائی دعائیہ تقریب میں حافظ صغیر احمد صدر انجمن تاجران کوٹلہ محمد یونس قادری ۔ڈاکٹر انصر فاروق مغل گلیانہ۔ ملک مدثر منظور صدر گلیانہ پریس کلب۔ محمد افضل بھگوال ۔چوہدری شفقات عدالت راجہ دانش وحید حافظ سلمان عثمان ساگر چوہدری عمر چوہدری محسن مظہر راشد نواب بٹر چوہدری محمد فاضل چوہدری عبد الحمید چوہدری طاہر اٹلی نے شرکت کی